افطار کے لیے پینا کولاڈا بنانے کی ترکیب
05 مارچ 2026
اجزاء:
- انناس کے ٹکڑے — 1 کپ
- کوکونٹ ملک — 1 کپ
- ٹھنڈا دودھ — آدھا کپ
- چینی — 2 سے 3 کھانے کے چمچ (ذائقہ کے مطابق)
- برف کے ٹکڑے — 1 کپ
- ونیلا آئس کریم — 1 اسکوپ
- انناس کا جوس — آدھا کپ
ترکیب:
1. بلینڈر میں انناس کے ٹکڑے، کوکونٹ ملک اور انناس کا جوس ڈال دیں۔
2. اس میں چینی، ٹھنڈا دودھ اور برف کے ٹکڑے شامل کریں۔
3. اگر زیادہ کریمی ذائقہ چاہتے ہوں تو ونیلا آئس کریم بھی شامل کر دیں۔
4. تمام اجزاء کو اچھی طرح بلینڈ کریں۔
5. تیار پینا کولاڈا گلاس میں نکالیں اور اوپر سے انناس کے ٹکڑے یا ناریل سے سجا کر افطار میں پیش کریں۔
سحر و افطار اوقات
17 March 2026, 27th Ramadan