رمضان میں افطار کے وقت کچھ ایسا چاہیے جو ذائقے دار بھی ہو اور سب کو پسند بھی آئے۔ یہ کریمی اور چیز سے بھرپور بیکڈ پاستا آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔
اجزاء:
- پاستا– 500 گرام
- چکن (ابلا اور ریشہ کیا ہوا) – 1 کپ
- تیل – 2 کھانے کے چمچ
- پیاز (باریک کٹی ہوئی) – 1 عدد
- لہسن ادرک پیسٹ – 1 کھانے کا چمچ
- ٹماٹر (باریک کٹے یا پیوری) – 2 عدد
- نمک – حسبِ ذائقہ
- لال مرچ پاؤڈر – 1 چائے کا چمچ
- کالی مرچ – ½ چائے کا چمچ
- اوریگانو – 1 چائے کا چمچ
- چیڈر یا موزریلا چیز – 1 سے 1½ کپ (کدوکش)
- شملہ مرچ (کیوبز میں کٹی) – ½ کپ
طریقہ کار:
ایک بڑے برتن میں پانی، نمک اور تھوڑا سا تیل ڈال کر پاستا اُبال لیں، جب پاستا گل جائے تو پانی نتھار کر الگ رکھ دیں۔
اب پین میں تیل گرم کریں، پیاز سنہری کریں پھر لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر بھونیں، اب ٹماٹر شامل کر کے مصالحے (نمک، لال مرچ، کالی مرچ، اوریگانو) ڈال دیں۔
جب مصالحہ پک جائے تو چکن اور شملہ مرچ شامل کر کے 3 منٹ پکائیں، اب اُبلے ہوئے پاستا میں چکن مکسچر اور سفید ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
مکسچر کو بیکنگ ڈش میں ڈالیں، اوپر سے چیز چھڑک دیں۔
پہلے سے گرم اوون میں 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر 20 منٹ بیک کریں یہاں تک کہ چیز پگھل کر سنہری ہو جائے۔
گرم گرم بیکڈ پاستا افطار میں فروٹ چاٹ اور ٹھنڈی ڈرنک کے ساتھ پیش کریں۔