آسان اور مزے دار چکن پکوڑا کی ترکیب
02 مارچ 2026
اجزاء:
- چکن (چھوٹے ٹکڑے): 500 گرام
- بیسن: 1 کپ
- دہی: 2 کھانے کے چمچ
- لہسن ادرک کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ
- لال مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
- ہلدی: ½ چائے کا چمچ
- دھنیا پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
- گرم مصالحہ: ½ چائے کا چمچ
- نمک: حسب ذائقہ
- پانی: حسب ضرورت (بیسن کا پیسٹ بنانے کے لیے)
- تیل: تلنے کے لیے
ترکیب:
- ایک بڑے باؤل میں چکن کے ٹکڑوں کو دہی، لہسن ادرک کا پیسٹ، لال مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ اور نمک کے ساتھ اچھی طرح مکس کریں۔ کم از کم 30 منٹ کے لیے میرینیٹ کریں۔
- دوسرے باؤل میں بیسن میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا پیسٹ تیار کریں۔
- میرینیٹ شدہ چکن کو بیسن کے پیسٹ میں اچھی طرح ڈبویں تاکہ ہر ٹکڑے پر بیسن لگ جائے۔
- ایک گہری کڑاہی میں تیل گرم کریں۔
- چکن کے ٹکڑوں کو گرم تیل میں درمیانی آنچ پر سنہری اور کرکرا ہونے تک تلیں تقریباً 8-10 منٹ ۔
گرم گرم چکن پکوڑے ہری چٹنی یا ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں
سحر و افطار اوقات
17 March 2026, 27th Ramadan