کولڈ سینڈوچز (افطار اسپیشل)
27 فروری 2026
اجزاء:
- اُبلا ہوا چکن — 1 کپ
- باریک کٹی گاجر — ¼ کپ
- باریک کٹی شملہ مرچ (لال/پیلی/ہری) — ¼ کپ
- باریک کٹی بند گوبھی — ¼ کپ
- اُبلے ہوئے سویٹ کارن — ¼ کپ
- باریک کٹی ہری پیاز — 2 کھانے کے چمچ
- مایونیز — 4 کھانے کے چمچ
- فریش کریم — 2 کھانے کے چمچ
- کالی مرچ پاؤڈر — ½ چائے کا چمچ
- نمک — حسبِ ذائقہ
- لیٹس کے پتے — حسبِ ضرورت
- براؤن یا ملک بریڈ سلائسز — حسبِ ضرورت
- مکھن — ہلکا سا اسپریڈ کے لیے
طریقۂ تیاری:
- تمام سبزیوں کو اچھی طرح دھو کر باریک کاٹ لیں تاکہ سینڈوچ نرم اور نفیس لگے۔
- ایک بڑے پیالے میں چکن، گاجر، شملہ مرچ، بند گوبھی، کارن اور ہری پیاز شامل کریں۔
- اس میں مایونیز، فریش کریم، نمک، کالی مرچ اور چٹکی بھر چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- بریڈ کے کنارے کاٹ لیں اور ہلکا سا مکھن لگائیں۔
- پہلے لیٹس کا پتہ رکھیں، پھر تیار شدہ مکسچر یکساں تہہ میں پھیلائیں۔
- اوپر سے دوسری سلائس رکھ کر ہلکا دبائیں۔
- سینڈوچ کو تکون، فنگر اسٹائل یا گول کٹر سے فینسی شکل میں کاٹ لیں۔
- سرو کرنے سے پہلے تھوڑی دیر کیلئے فریج میں رکھ دیں تاکہ اچھی طرح سیٹ ہو جائے۔
افطار پریزنٹیشن آئیڈیاز:
- پلیٹر میں لیٹس کے پتوں کی بیس بنا کر سینڈوچ ترتیب سے رکھیں۔
- اوپر سے ہلکا سا چیٹ مصالحہ یا تل چھڑک دیں۔
- ٹوتھ پکس میں زیتون یا چیری ٹماٹر لگا کر سجاوٹ کریں۔
- ساتھ میں گارلک ڈِپ، کیچپ یا پودینے کی چٹنی رکھیں۔
یہ سینڈوچ ہلکا، کریمی اور سبزیوں سے بھرپور ہونے کی وجہ سے افطار کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
سحر و افطار اوقات
17 March 2026, 27th Ramadan